مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت 2افراد لہولہان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پرانی دشمنی اور معمولی جھگڑے پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے خاتون سمیت دو افراد کو لہولہان کر دیا۔ حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔مضروبات کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ تفصیل کے مطابق تاندلیانوالہ کے نواحی علاقہ431گ ب کے شبیر احمد نے بتایا پرانی دشمنی کی بناء پر مشتعل ملزمان شہامند وغیرہ نے فائرنگ کر کے اس کی بیٹی امیراں بی بی کو زخمی کر دیا، جبکہ تھانہ کر کے علاقہ 595گ ب کے مدثر حسین کا کہنا ہے کہ معمولی جھگڑے پر مشتعل ملزما ن وسیم وغیرہ نے اندھا دھند فائرنگ سے مخالف جاوید کو بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں