فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مختلف واقعات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت3افراد زخمی ہوگئے ،حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے مضروبان کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا’ کھرڑیانوالہ کے علاقہ77ر۔ب لوہکے کے رہائشی رضوان کا ملزم عثمان سے جھگڑا ہوا تو ملزمان رضوان نے فائرنگ کی تو گولی اسکی ہمشیرہ فوزیہ بی بی کو لگنے سے زخمی ہوگئی،تھانہ گڑھ کے علاقہ بائی پاس کے قریب عداوت کی بنا پر مشتعل ملزمان محسن وغیرہ نے فائرنگ کرکے مخالف وقاص اور دیرینہ دشمنی کی بنا پر 605گ۔ب میں ملزمان ناصر وغیرہ نے فائرنگ کرکے مخالف سجاد کو بری طرح زخمی کردیا۔
3