مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت5افراد لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) قاتلانہ حملوں کے دوران مسلح افراد نے فائرنگ کر کے خاتون سمیت 5افراد کو لہولہان کرد یا تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ 158 رب میں عداوت کی بناء پر مسلح ملزمان نے گھر داخل ہو کر حسن ولد امجد ‘ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 73 رب میں گھریلو جھگڑے پر ملزم عتیق نے گھر داخل ہو کر عروہ بی بی کو گولیاں مار دیں۔ جبکہ دیگر واقعات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سمندری کا عبدالرحمن ولد حنیف’ 365 گ ب کا 45 سالہ عبداﷲ ولد سرور اور 44 رب کا عابد علی زخمی ہو گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں