جڑانوالہ(نامہ نگار)مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پسند کی شادی کرنیوالے کے بھائی کو زخمی کر دیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے نواحی گائوں چک نمبر 102 گ ب کے رہائشی احسان یوسف نے ایک ہفتہ قبل عبدالرحیم کی بیٹی کیساتھ پسند کی شادی کی تھی جس کا عبدالرحیم کو رنج تھا اسی رنجش پر عیدالرحیم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے احسان یوسف کے بھائی عمران ولد یوسف کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے اطلاع پر ڈی ایس پی سرکل جڑانوالہ خالد جوئیہ،ایس ایچ او تھانہ صدر ریاض اٹھوال پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمی ہونیوالے شخص کو طبی امداد کے ہسپتال منتقل کیا تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔
30