مسلح افراد کی فائرنگ سے3افراد لہولہان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مختلف مقامات پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے تین افراد کو لہولیان کر دیا، حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ مضروبان کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا’ تھانہ گلبرگ کے علاقہ کمال آباد میں معمولی جھگڑے پر مبینہ طور پر مشتعل ملزمان کاشف وغیرہ نے فائرنگ کر کے انجم شہزاد کو زخمی کر دیا۔ جبکہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ میں پرانی دشمنی کی بنا پر مشتعل ملزمان فاروق وغیرہ نے فائرنگ کر کے مخالف خالدکو زخمی کر دیا۔ علاوہ ازیں جڑانوالہ روڈ پر بجلی گھر کے قریب نامعلوم افراد فیاض کو گولی مار کر فرار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں