فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر سنٹرل کمیٹی سید محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ بھارت نے بلا اشتعال شہری آبادی کو نشانہ بنا کر ناصرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے بلکہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور پاکستان کی خودمختاری کی کھلی توہین کی ہے، پاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا اور اپنے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائیگا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اپنے مادر وطن کے ایک ایک انچ کے دفاع کیلئے پوری طرح تیار اور اہل ہیں، بھارت کے بزدلانہ اقدامات سے ایک فاشسٹ حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب کرتے ہیں، جو اپنے سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے علاقائی امن و سلامتی کو دا پر لگانے کیلئے تیار ہے۔



