مسلح شخص کا گھر میں گھس کر دوشیزہ پر تشدد

گوجرہ(نامہ نگار)مسلح شخص نے گھر میں گھس کر دوشیزہ کو تشددکر کے شدید زخمی کر دیا۔ معلوم ہواہے کہ چک نمبر162گ ب کے محمد ارشدکے گھر میں بلال مسلح پسٹل زبردستی داخل ہواااور اس کی بیٹی آسیہ کو حملہ کرتے تشدد کا نشانہ بنا دیااور دھمکیاں دیتے ہو ئے کہاکہ آسیہ کی شادی نہیں ہو نے دے گا۔شورواویلہ سن کراہل دیہہ موقع پر جمع ہو گئے تو ملزم موقع سے فرارہوگیا ۔اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں