مسلح فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران مدینہ ٹائون کے تاجروں نے جڑانوالہ روڈ پر پاک فوج سے یکجہتی کیلئے پرامن ریلی نکالی’ ریلی کی قیادت میں انجمن تاجران مدینہ ٹائون کے صدر چوہدری وقاص گجر’ چوہدری احمد نواز’ چوہدری سرور’ رانا سجاد’ چوہدری سلیم نے کی’ ریلی کے شرکاء نے افواج پاکستان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کے پانچ طیارے گرا کر اسے منہ توڑ جواب دے دیا ہے’ اب بھارت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرے گا’ رات کی تاریکی میں ہندوستان کا بزدلانہ وار،نہتے معصوم شہریوں اور مساجد کو نشانہ بنانا بزدلانہ حرکت ہے’ بھارتی انتہا پسند ی کی سوچ خطے میں امن کے لئے خطرہ جس کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں’بھارتی جارحیت کا دندان شکن جواب دے کر بہادر افواج پاکستان نے پوری قوم کا سرفخر سے بلند کر دیاہے’پاک فضائیہ کے جانبازوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے انڈیاکے طیارے مار گرائے’اُنہوں نے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو پسپا کر دیا ‘ بزدل دشمن نے سفید جھنڈا لہرا کر جان بخشی کروانے کی کوشش کی’ وطن کے دفاع’ سلامتی کے لئے عوام پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیواربن کر کھڑی ہے’ انجمن تاجران مدینہ ٹائون کے تاجر افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کرتی ہے’پاکستان آرمی نے جس بہادری اوردلیری سے وطن عزیزکادفاع کیااور بھارت کے پانچ لڑاکاطیارے مارگرائے وہ قابل تحسین اقدام ہے جس پرہم چیف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سمیت تمام جوانوںکوخراج تحسین پیش کرتے ہیں’انہوںنے کہاکہ پاک فوج وطن عزیزکے چپے چپے کادفاع کرناجانتی ہے اورکرے گی’بھارت نے حملہ کرکے خطے کوجنگ کی دلدل میں دھکیل دیاہے جس کااب ہم ڈٹ کرمقابلہ کریں گے’انہوںنے کہاکہ پاکستان قیامت کی سحرہونے تک قائم دائم رہے گا’عالمی طاقتوں کوبھارت کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے اس کاسفارتی بائیکاٹ کرناچاہئے’انہوںنے کہاکہ پوری قوم اطمینان رکھے فوج کاایک ایک جوان وطن کی سالمیت کے لئے جاگ رہاہے اور افواج پاکستان قوم کے اعتماد پر پورا اترے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں