مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکو دکاندار کو لوٹنے کے بعد فرار

گوجرہ(نامہ نگار)موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے تھانہ صدرگوجرہ کے علاقہ میں دکان میںگھس کرسوا لاکھ روپے نقدی وغیرہ لوٹ لی ۔کامیاب واردات کے بعد فرارہو گئے۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر282ج ب کے انعام الحق نے گائوں کے سٹاپ مین روڈ پردکان بنا رکھی ہے جہاں وہ حسب معمول موجود تھاکہ اس دوران موٹر سائیکل سوار دونامعلوم ڈاکوآگئے اور جنہوں نے دکان میں داخل ہو کر اسلحہ کے زور پر سوالاکھ روپے نقدی وغیرہ چھین لی اور کامیاب واردات کے بعد فرارہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں