67

مسلح موٹر سائیکل سواروں کی جنرل سٹور پر لوٹ مار ، چوروں نے شہری کے گھر کا صفایا کردیا

گوجرہ ( نامہ نگار ) تین موٹر سا ئیکل سوار ڈا کوئو ں نے جنرل سٹور لوٹ لیا ہزارو ں روپے نقدی لوٹ کر فرار ۔ معلوم ہوا ہے کہ میجر کا لونی کے مجاہد علی نے محلہ میں جنرل سٹور بنا رکھا ہے وہ سر شام اپنے سا تھی چاند وارث کے ہمراہ دکا ن پر بیٹھا تھا کہ تین موٹر سا ئیکل سوار مسلح آ گئے اور دکا ن میں دا خل ہو گئے اور گن پوا ئنٹ پر دونو ں کو یرغما ل بنا کر جا ن سے مار دینے کی دھمکی دے کر ہزارو ں روپے نقدی و قیمتی موبا ئل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے علاوہ ازیںچک نمبر246گ ب کافرمان اپنی موٹر سائیکل نمبر1708ایف ایس ڈی پر سوار گائوں سے شہر کی جانب آرہاتھاکہ چک نمبر178گ ب گھوگاکے قریب پہنچا تواسے نامعلوم نے اس سے لفٹ لی اورموٹر سائیکل پرسوار ہو گیااور راستہ میںپستول نکال کر اس کی موٹر سائیکل وقیمتی موبائل لوٹ لیااورکامیاب واردات کے بعد فرارہوگیا۔ دریں اثناء نا معلو م چورو ں نے ایک شہری کے گھر کا صفایا کردیا دوسرے کے مویشی چوری کر لئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر372 ج ب کا بابرعلی اپنے اہل خا نہ کے ہمراہ گھر سے گیا ہوا تھا کہ اس کی غیر مو جودگی میں نامعلو م چور دیواریں پھلا نگ کر گھر میں دا خل ہو گئے اور صندوق کے تالے توڑ کر نقدی’طلائی زیورات لوٹ کر لے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں