مسلح ڈاکوؤں نے بکرا چھیننے کے دوران چرواہے کو گولیاں مار دیں

جڑانوالہ(نامہ نگار) تھانہ کھرڑیانوالہ کی حدود میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے 50سالہ چرواہا کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوںچک نمبر 216ر-ب کا رہائشی 50سالہ چرواہا رفیق ولد شریف بکریاں چروا رہا تھا کہ جڑانوالہ روڈ پر اشفاق مل کے قریب 2موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے زبردستی بکرا چھیننے کی کوشش کی جس پر رفیق نے مزاحمت کی تو ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے رفیق کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے زخمی ہونیوالے رفیق کو طبی امداد کیلئے فیصل آباد ریفر کیا جہاں وہ دم توڑ گیا پولیس نے قتل ہونیوالے چرواہے کی لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالہ کر دیا ہے مقتول کے ورثا نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ قتل میں ملوث ڈاکوئوں کو گرفتار کرکے انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں