1

مسلح ڈاکوؤں نے گوجرہ میں ات مچا دی،شہری مال و زر سے محروم

گوجرہ ( نامہ نگار) مسلح ڈا کوئو ں نے گوجرہ میں اودھم مچا دیا ۔متعدد وارداتو ں میں شہریو ں کو مال و زر سے محرو م کردیا ۔ معلو م ہوا ہے کہ محلہ چمنی پیر روڈ گوجرہ کے محمد لطیف نے چمنی پیر روڈ پر بیٹریو ں کا گودا م بنا رکھا ہے جو اپنے گودا م میں سویا ہوا تھا کہ چار مسلح ڈا کو گاڑی میں سوار ہو کر آ گئے اور اسے اسلحہ کے زور پر یرغما ل بنا لیا اور گودا م سے دس لا کھ روپے مالیتی بیٹر یا ں گا ڑی میں لو ڈ کرکے فرار ہو گئے۔ محلہ آ فتا ب ٹائو ن کا محمد سرمد چک نمبر 158 گ ب سے موٹر سا ئیکل پر اپنے گھر آ رہا تھا کہ ٹوبہ روڈ کا مرس کالج کے قریب دو موٹر سا ئیکل سوار مسلح ڈا کوئو ں نے روک کر 60 ہزار روپے نقدی ، قیمتی موبا ئل فون ، اے ٹی ایم کارڈ ، شنا ختی کارڈ اور قیمتی طلا ئی انگو ٹھی ، چک نمبر 361 ج ب کا محمد عمیر موٹر سا ئیکل پر اپنے گائو ں آ رہا تھا کہ پینسرہ روڈ پر چک نمبر 281 ج ب کے قریب دو مسلح ڈا کوئو ں نے ہزارو ں روپے نقدی اور موبا ئل فون ۔ ڈا کوئو ں نے چک نمبر 335 ج ب کے تنویر حسین کو گائو ں جاتے ہوئے روک کر ایک لا کھ بیس ہزار روپے نقدی چھین لی۔ دو افراد نے محلہ قادری دربار کے عا مر علی کی جا معہ چراغیہ شا پ سے دھوکہ دہی سے قیمتی موبا ئل لے لیا اور فرار ہو نے میں کا میا ب ہو گئے وار داتو ں کی اطلا ع ملنے پر تھا نہ سٹی ، صدر اور نوا ں لاہو ر نے الگ الگ مقدمات درج کرکے ڈا کوئو ں کی تلا ش شروع کر دی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں