مسلح ڈاکوؤں نے گوجرہ میں ات مچا دی،عوام عدم تحفظ کا شکار

گوجرہ(نامہ نگار)ڈاکوئوں نے مختلف وارداتوں میں راہ گیروں سے گن پوائنٹ پرمال وزر چھین لیا۔جبکہ چوروں نے زمیندارکی قیمتی گائے اور شہریوں کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں ۔ معلوم ہواہے کہ چک نمبر369ج ب کایاسین اپنی موٹر سائیکل پر سوارشہر سے گائوں واپس جا رہاتھاکہ گائوں کے قریب اس کوناکہ لگائے ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک کر50 ہزا ر روپے نقدی وقیمتی موبائل،چک نمبر43گ ب کے محمد عمران سے 20ہزارروپے نقدی وموبائل ، چک نمبر 46 گ ب کے محمد عاصم سے 25 ہزا ر روپے نقدی وقیمتی موبائل، چک نمبر176گ ب کے نیاز احمدسے 55ہزارروپے و موبائل،محمد صدیق سے 5ہزارروپے نقدی وموبائل ،نیو پلاٹ گوجرہ کے محمد طیب کی دکان کباڑ پرموٹر سائیکل سوار دونامعلوم ڈاکوآئے اور اسلحہ کے زور پر 2لا کھ 85ہزار روپے نقدی چھین لئے۔ چک نمبر 296 ج ب کے عاقب کی موٹر سائیکل نیشنل بنک روڈ سے اورناظم آباد کے محمد ارشد کی موٹر سائیکل ملکانوالہ چوک کے قریب سے چوروں نے چوری کر لیں اور کامیاب وارداتوں کے بعد فرارہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں