32

مسلح ڈاکوؤں کی ساہیوال کے مختلف تھانوں کی حدود میں وارداتیں

ساہیوال (بیوروچیف) ڈاکو گن پوائنٹ پر جہاز گراؤنڈ میں یاسروں مسیح سے 11 ہزار روپے نقدی، گورنمنٹ کالج روڈ پر عباس سے موبائل اور 7400 روپے نقدی، فتح شیر کالونی میں بیوپاری صفدر کے گھر سے دس لاکھ 52 ہزار روپے نقدی، زیورات، گھڑیاں اورموبائل ،موکل کالونی میں سید تو صیف رضا ٹیچر سے موبائل، نقدی، زیورات 2لاکھ 80 ہزار روپے، فتو موڑ پر اسلم سے موبائل اور نقدی 4 ہزار روپے، قصبہ ہڑ پہ میں دوکاندار بلال سے تین لاکھ روپے نقدی، کالج روڈ چیچہ وطنی میں شہباز کے بھتیجے طالب علم مجاہد سے موبائل اور نقدی 2 ہزار روپے، چک 26 چودہ ایل میں مصور علی کا کزن ریحان علی سے 19 ہزار روپے نقدی، چک 37 چودو ایل میں حسن رضا سے موبائل اورنقدی 45 ہزار روپے، چک 63 بارہ ایل میں ٹا ہلی موڑ پر یاسین فیصل سے موبائل اورنقدی 8 ہزار روپے چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس سٹی، سول لائنز، فتح شیر، غلہ منڈی، چیچہ وطنی سٹی، شاہ کوٹ او ر او کا نوالہ نے 11 مقدمات 397,392 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں