7

مسلح ڈاکوئوں نے ساہیوال میں ”ات مچا دی ” عوام مال و زر سے محروم

ساہیوال (بیوروچیف) ڈاکو کمپنی ملازم، سر کاری کلرک، زمینداروں، کنڈیکٹر ،باپ بیٹے اور دوکانداروں سے 6لاکھ 38 ہزار روپے نقدی، 3 موٹر سائیکل اور 5 مو بائل چھین کر لے گئے۔ ڈا کو اسلحہ کے زور پر سٹیڈیم چوک میں پرائیوٹ کمپنی ملازم علی رضا سے ڈھائی لاکھ روپے نقدی اور موبائل، پاک پتن روڈ غلہ منڈی چوک میں پنجاب سیڈ کارپوریشن کے سینئر کلرک محمد ندیم سے 56 ہزار روپے نقدی اور موبائل، مشن چوک میں دوکاندار محمد ارشاد سے 70 ہزار روپے نقدی اور ایک لاکھ 30 ہزار روپے کی بیٹریاں وغیرہ، چک 138 نو ایل سے زمیندار ارشد محمود سے موٹر سائیکل بلانمبری،نقدی 44 ہزار 550 روپے اور موبائل، چک 37 بارہ ایل کے قریب تین راہ گیروں محمد ندیم محمد شہباز اور علی حیدر سے 25 ہزار روپے نقدی، اڈہ کھوئی 174 نو ایل کے قریب 5 زمیندار محمد اسماعیل ڈوگر سے موٹر سائیکل نمبر 8312 اے بے زیڈ، نقدی 9 ہزار روپے اور موبائل، چک 12 چودہ ایل کے قریب زمیندار مختار احمد سے 12 ہزار روپے نقدی، چک 14 چودہ ایل کے قریب بس کنڈیکٹر ظہیر عباس اور اس کے بیٹے محمد شہزاد سے 42 ہزار روپے نقدی، موٹر سائیکل نمبر 8972 اے ایم ٹی چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ سٹی، فتح شیر، غلہ منڈی، ڈیرہ رحیم، غازی آباد، صدر چیچہ وطنی اور کسووال نے 8 مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں