53

مسلح ڈاکوئوں نے ساہیوال میں ”ات ” مچا دی ، عوام عدم تحفظ کا شکار

ساہیوال (بیورو چیف) ڈاکو بیوپاریوں، دوکانداروں اور پولیس کانسٹیبل سے 5 لاکھ 97 ہزار سات سو روپے نقدی، 2 موٹر سائیکل اور 8 موبائل چھین کرلے گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکو گن پوائنٹ پر شادمان چوک میں بیو پاری عاطف سے دو موبائل اور 59 ہزار روپے نقدی، گلشن علی میں ڈرائیور شہباز حسین سے بارہ سو روپے نقدی موبائل، گول چکر میں ایک مالی نایاب دانیل سے موبائل، قائد اعظم ایجوکیشن کمپلیکس پاکپتن روڈ سے طالب علم علی احسن سے موبائل، نیوریلوے پھا ٹک یوسف والا پر دوکاندار افضل سے موٹر سائیکل نمبر 8146 اے وی یو، موبائل اور نقدی 27 ہزار روپے، چک 59 جی ڈی میں زمیندار منظور سے موبائل ، نقدی 80 ہزار روپے اور چار لاکھ 20 ہزار روپے کے زیورات، چک 100 نو ایل میں یاسین سے بکرا مالیت ڈیڑھ لاکھ روپے چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں