مسلح ڈاکوئوں نے موٹرسائیکل سوار ماں بیٹے کو لوٹ لیا

گوجرہ(نامہ نگار)ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل سوار ماں بیٹے سے مال وزر چھین لیا۔ معلوم ہواہے کہ چک نمبر356ج ب کا توقیر احمد اپنی والدہ کے ہمراہ گائوں سے موٹر سائیکل پر سوار شہر آرہاتھاکہ چک بوبک کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان کوروک لیااور ان سے60ہزارروپے نقدی وغیرہ چھین لیے اورموقع سے فرارہو گئے ۔واردات کی اطلاع تھانہ صدر پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں