40

مسلح ڈاکوئوں کا گروہ سیلز مین کو لوٹ کر فرار

گوجرہ ( نامہ نگار) مسلح ڈاکوچائے سیلزمین سے گن پوائنٹ پر ایک لاکھ سے زائد کی نقدی چھین کر فرارہو گئے۔معلوم ہواہے کہ محلہ قادری دربار گوجرہ کا محمد آصف قہوہ چائے کی سپلائی دیتاہے جو سپلائی دیتاہوا جھنگ روڈ کے چک نمبر358ج ب کے قریب جا رہا تھاکہ اس کوموٹر سائیکل سوار دو نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااورجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس سے1لاکھ 25ہزارروپے چھین لئے اور فرارہونے میں کامیاب ہو گئے۔واردات کی اطلاع تھانہ صدر پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے تاحال کسی مقدمہ کے اندراج کا علم نہیں ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں