ساہیوال (بیوروچیف) ڈا کو اسلحہ کے زور پر سبزی فروش اور دوکان سے 5 لاکھ 27 ہزار روپے نقدی،صابن اور گھی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ چک 87 چھ آر میں رکشہ سبزی فروش سیف اللہ سے 27 ہزار روپے نقدی دوڈا کو پستول دکھا کر چھین کر لے گئے۔ نذیر مارکیٹ چیچہ وطنی میں عرفان ظریف دوکاندار کو صبح سویرے کار میں سوار چار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر یر غمال بنا کر دوکان کے تالے توڑکر 5لا کھ روپے مالیت کے 40 ڈبے نعمت آئل، 15 ڈبے سلویٰگھی، 8 ڈبے خیبر، 12 ڈبے نعمت گھی، 10 ڈبے ڈالڈا گھی اور 6ڈ بے نعمت صابن لوٹ کر کار میں فرار ہو گئے۔ جاتے ہوئے سیکورٹی گارڈ عبدالرشید رحمانی کو سٹور کا شٹر ڈاؤن کرنے کے بعد اندر بند کر کے فرار ہو گئے۔پولیس فرید ٹاؤن اور تھانہ سٹی چیچہ وطنی نے دو مقدمات ,392 397 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔
