23

مسلح ڈاکوئوں کی گوجرہ میں نان سٹاپ وارداتیں ، عوام عدم تحفظ کا شکار

گوجرہ ( نامہ نگار)ڈا کوئو ں نے گوجرہ میں وارداتو ں کا نا ن سٹا پ سلسلہ جاری رکھا مزید شہریو ں کو لوٹ لیا ۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 155 گ ب کے عبید اللہ نے اڈا مونگی بنگلہ پر دکا ن کریا نہ بنا رکھی ہے جو حسب معمول دکا ن بند کر کے موٹر سا ئیکل پر اپنے گھر آ رہا تھا کہ گائو ں کے قریب دو موٹر سا ئیکل سوار ڈا کوئو ں نے اس کو گن پوا ئنٹ پر روک لیا اور اسکے قبضہ سے تین لاکھ اسی ہزار روپے نقدی اور قیمتی موبا ئل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے دوسری وردات میں چک نمبر 161 گ ب کا اسا مہ جاوید موٹر سا ئیکل نمبری FDO9700 پر سوار ہوکر گا ئو ں جا رہا تھا کہ چک نمبر 370 ج ب کے قریب انی پلی پر تین موٹر سا ئیکل سوار ڈا کوئو ں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا اور اس سے موٹر سا ئیکل ، ہزاروں روپے نقدی اور مو بائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے تیسری وردات میں چک نمبر 93 ج ب کا شاہد پرویز موٹر سا ئیکل پر سوار ہوکر گھر جا رہا تھا کہ چک نمبر 91 ج ب کے قریب تین مو ٹر سا ئیکل سوار ڈاکوئو ں نے گن پوا ئنٹ پر روک لیا اور اسکے قبضہ سے ہزارو ں روپے نقدی ، قیمتی موبا ئل فون اور موٹر سا ئیکل چھین لیا۔ اور کا میاب واردات کے بعد فرار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں