43

مسلح ڈاکو راہگیرسے موٹرسائیکل ونقدی چھین کرفرار

گوجرہ(نامہ نگار)ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر راہ گیر سے موٹر سائیکل،نقدی وقیمتی موبائل چھین لئے۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر 317ج ب کاطارق موٹر سائیکل پر سوارچک نمبر310ج ب علاقہ تھانہ صدر گوجرہ کے قریب جا رہاتھاکہ اس کو تین نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کراس سے موٹر سائیکل،ہزاروں روپے نقدی اور دو عدد قیمتی موبائل چھین لئے اور کامیاب واردات کے بعد فرارہو گئے۔واردات کی اطلاع تھانہ صدر پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں