مسلح ڈاکو راہ گیروں سے مال و زچھین کر فرار

گوجرہ(نامہ نگار)آتشیں اسلحہ سے مسلح ڈاکوئوں نے دومختلف وارداتوں میںراہ گیروں سے مال وزر چھین لیا۔جبکہ چوروں نے موٹر سائیکل سمیت دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا۔ معلوم ہواہے کہ چک نمبر315ج ب کامحمد عمار اپنی کار پر سوار ہو کرچک نمبر310ج ب جا رہا تھاکہ پیچھے چار نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوآگئے اور اسلحہ کے زور پر روک لیا اورجان سے مار دینے کی دھمکی دے کرڈیڑھ لاکھ روپے نقدی وقیمتی موبائل چھین لیا۔چک نمبر373ج ب کامحمد رحمان ہمراہ محمد اسدچک نمبر299ج ب کے قریب گائوں واپس جارہے تھے کہ راستہ میں ان کودونامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے روک لیااورگن پوائنٹ پردو لاکھ روپے نقدی وقیمتی موبائل چھین لئے۔ناظم آباد کا نعیم ساجد اپنی موٹر سائیکل نمبر8499اے کے ایم پر سوار نمازکی ادائیگی کیلئے جامع مسجد آیا اور موٹر سائیکل باہر کھڑی کر کے نمازمیں مصروف ہو گیا کہ اس دوران نامعلوم چور نے اس کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔گلشن کالونی کا عبدالرحمن اپنے گھر کی چھت پر سویا ہواتھاکہ نامعلوم چورنے قیمتی موبائل چوری کر لیا۔تحصیل کچہر ی سے بسماء جعفری ایڈووکیٹ کے چیمبرسے نامعلوم چوروں نے اے سی کا آئوٹ ڈورمالیت ڈیڑھ لاکھ روپے چوری کر لیا۔وارداتوں کی اطلاع تھانہ صدروسٹی پولیس گوجرہ کو دے دسی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں