مسلح ڈاکو راہ گیروں کو لوٹنے کے بعد فرار

گوجرہ ( نامہ نگار)ڈاکوئوں نے راہ گیر سے گن پوائنٹ پر مال وزر چھین لیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر179گ ب کاتنویر احمد اپنی موٹر سائیکل نمبر138ٹی ایس اے پر سوار چک نمبر519گ ب سے اپنے والد کی دوائی لے کر واپس گائوںآرہاتھاکہ 518گ ب کے قریب دو نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے اس کو روک لیااوراس کے قبضہ سے موبائل فون ہزاروں روپے نقدی اور موٹر سائیکل چھین لی اور کامیاب وارادت کے بعد فرارہو گئے۔واردات کی اطلاع تھانہ صدرپولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے تاحال مقدمہ کے اندراج کا علم نہیں ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں