ساہیوال(بیوروچیف) ڈاکو دوکانداروں، جیل ملازم،زمینداروں اور راہگیروں سے 9لاکھ 18ہزار720روپے نقدی، 4موٹر سائیکل اور 18موبائل چھین لیے۔ ڈاکو گن پوائنٹ پر چک 82چھ آر میں مہتاب علی دوکاندار کے بھائی زاہد سے موبائل، نقدی38ہزار روپے، محلہ راج پورہ میں عدیل نذیر آڑھتی سے موبائل، نقدی 20 ہزار روپے، چک 87نو ایل کے قریب رمضان دوکاندار کی دوکان سے موبائل، نقدی27ہزار، سگریٹ، گھی مالیت ایک لاکھ روپے، سکیم نمبر 3ڈبلیو بلاک فرید ٹائون میں ایک خاتون راحیلہ شکیل اور اس کے چھوٹے بھائیوں سے موبائل، نقدی 57ہزار روپے، چک 99چھ آر پل نہر لوئر باری دو آب پرراہگیروں ارسلان، ارشد، ذیشان، شکیل اور افضل کو ناکہ لگا کے روک کر چار موبائل، نقدی39ہزار520روپے، چک 101چھ اے آر کے قریب فہیم احمد جیل پولیس ملازم سے 9ہزار روپے نقدی اور دس ہزار مالیت کا سرکاری کوٹ، چک 85پانچ ایل کے قریب نبیل مجید سے دو موبائل، 9ہزار 200روپے نقدی، چک 74پانچ ایل کے قریب مدثر عباس دوکاندار سے موٹرسائیکل نمبر 1651ایس ایل چوہدری کولڈ سٹور 114نو ایل کے قریب ٹھیکیدار صاحب خاں سے چار لاکھ 23ہزار روپے نقدی، چک 35بارہ ایل پرائیوٹ کمپنی ملازم حشمت علی سے نقدی14ہزار روپے، چکوک جنگلات 114
2