مسلح ڈاکو ساہیوال کے شہریوں سے لوٹ مار کرنے کے بعد فرار

ساہیوال(محمد صفدر چوہدری سے )ڈاکو تاجر کی بیوی، ڈرائیور، دوکاندار اور واپڈا میٹر ریڈر سے تین لاکھ 27ہزار800روپے نقدی، 5موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔ڈاکو گن پوائنٹ پر جناح سٹریٹ گلشن علی ہائوسنگ کالونی کے تاجر فاضل کی بیوی ثریا بی بی جب سبزی منڈی سے خریداری کے بعد نکلی تو کارسوارزبردستی لفٹ دے کرکار میں بیٹھا کر تین لاکھ روپے کے زیورات اور دس ہزار روپے نقدی، چک 87نو ایل کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور ثاقب رشید سے دو موبائل،چار ہزار300روپے نقدی، الحسیب ٹائون عارف روڈ پر زکریاموبائل دوکاندار سے موبائل، چک 138نوا یل کے قریب شاہد محمودواپڈا میٹر ریڈر ہڑپہ سب ڈویژن سے دو موبائل اور نقدی 13ہزار 500روپے چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں