30

مسلح ڈاکو 2گھروں سے ایک کروڑ کامال و زر لوٹ کرفرار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈاکوئوں کے مسلح گروہ دو گھروں میں وارداتیں کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے مالیت کے زیورات’ ملکی وغیر ملکی کرنسی’ قیمتی گھڑیاں’ موبائل فونز اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس ڈاکوئوں کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی’ تھانہ رضاآباد کے علاقہ علی ٹائون کے رہائشی محمد اعظم کے گھر داخل ہونے والے ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 10تولے زیورات’ لاکھوں روپے مالیت کے امریکی ڈالر’ بحرین دینار’ قیمتی گھڑیاں’ موبائل فونز اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ جبکہ قصبہ تاندلیانوالہ میں صدیق کے گھر داخل ہونیوالے مسلح ڈاکوئوں نے اہل خانہ کو کمرہ میں بند کر کے 70لاکھ کے لگ بھگ طلائی زیورات اور قیمتی سامان لے گئے’ متاثرہ خاتون نے پٹھانی بی بی پر واردات کروانے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں