مسلم حکمران اپنا فرض پورا کر کے غزہ کی مدد کریں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری و ٹکٹ ہولڈر و سابق ایم پی اے نورالنسا ملک نے کہا اہل پاکستان اور مصر و ایران کی عوام نے اسرائیل کی درندگی کے خلاف مظلوم فلسطین و غزہ کو حوصلہ دیا ہے۔ فلسطینی عوام تنہا نہیں ہیں۔ ہم خون کے آخری قطرے تک ان کے ساتھ ہیں۔ مسلمان حکمران اپنی غیرت کا مظاہرہ کریں اور فلسطینیوں کی مدد کریںکی عوام پاکستان عالمی برادری کو بیدار کرنے کی کوشش کر رہی ہے اقوام متحدہ اور مسلم حکمران اپنا فرض پورا کرکے غزہ کی مدد کریں ، 60 ہزار سے زائد مردوں ، 55بچوں اور 20 ہزار خواتین کی شہادت ہوئی ہے۔ لیکن اسلامی ممالک کے حکمران امریکہ کے پٹھو بن چکے ہیں ، وہ اسرائیل کی غلامی کر رہے ہیں۔ ا?ج سب کو اٹھ کھڑا ہونا ہو گا اور اسرائیل کی جارحیت کو روکنا ہو گا ، اسرائیل کوئی ملک نہیں۔ اس نے فلسطین پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ 77 سال ہو گئے ہیں۔ عالمی قوتیں ایک ایسے عمل میں اسرائیل کو حمایت اور تائید دے رہے ہیں ، جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، ایک صدی پہلے تک کرہ ارض پر اسرائیل نام کی کوئی ریاست نہیں تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں