مسلم لیگ(ن)نے ہمیشہ عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن)سنٹرل کمیٹی کے ممبر سید محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک دشمن ایجنڈے پر کار بند ہے یہ مٹھی بھر شر پسند عناصر سوشل میڈیا پر مہم چلا کر دشمن عناصر کی خواہشات کو پورا کرنیکی کوششوں میں مصر و ف عمل ہیں لیکن محب وطن پاکستانیوں نے شرپسند عناصر کی اس مہم کو مسترد کر دیا ہے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ نواز شریف کا دور خوشحالی کا دور ہے۔ مریم نواز پنجاب کے عوام کے توقعات پر پورا اتر رہی ہیں، اب جادو ٹونے سے حکومت چلانے والوں کا وقت گزر چکا ہے۔ انکاکہنا تھا کہ پاکستان کے عوام نے فتنے ، فساد اور انتشار کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں