61

مسلم لیگ(ن)کارپوریشن فیصل آباد کے زیر اہتمام یوم تکبیر کی تقریب کے انعقاد کیلئے تیاریاں تیز

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کارپوریشن فیصل آباد کے زیر اہتمام یوم تکبیر ملی جو ش و جذبے سے منایا جائیگا، تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، پر وقار تقریب کل بروز بدھ28مئی کو اقبال ہال میونسپل کارپوریشن بلڈنگ فیصل آباد میں دن ساڑھے 11بجے ہو گی، تقریب کی صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کارپوریشن فیصل آباد کے سٹی صدر شیخ اعجاز احمد کریں گے جبکہ مہمان خصوصی ڈویژنل صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) فیصل آباد حاجی اکرم انصاری ہوں گے، پر وقار تقریب کے شاندار انعقاد کیلئے سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) کارپوریشن شیخ اعجاز احمد اور سٹی جنرل سیکرٹری میاں ضیاء الرحمن’ ارکان اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور ذیلی ونگز کے ہمراہ بھر پور مہم چلا رہے ہیں۔ شہریوں کو یوم تکبیر کے حوالے سے آگاہی دی جا رہی ہے، تقریب کے انعقاد کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں، پر وقار تقریب میں تمام ارکان اسمبلی ،ٹکٹ ہولڈرز ، پارٹی عہدیداران، صوبائی حلقہ جات کے صدور و سیکرٹریز، ذیلی ونگز ، یوتھ ونگ ، ایم ایس ایف، لیڈیز ونگ، مینارٹی ونگ، لائرز فورم، کلچرونگ، علماء و مشائخ ونگ کے تمام عہدیداران ، تمام یونین کونسلز ، چیئرمینز، وائس چیئرمینز اور پارٹی کے کارکن بھر پور شرکت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں