مسلم لیگ(ن)کارکردگی کی بنیاد پر ضمنی الیکشن جیتے گی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عمراحمد منے خان نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کارکرردگی کی بنیاد پر ضمنی الیکشن میں کامیاب ہوگی میاں نوازشریف نے زیادہ نوجوانوں کو نامزدکیاہے کو منتخب ہوکر اپنے حلقوں کی تعمیرو تر قی اورعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی میں بھر پور کردار ادا کرینگے۔ راجہ دانیال کی کامیابی کے لیے وہ اپنے حلقہ پی پی112میں بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے-ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پونے2سال میں متحرک ہوکر اورعملی اقدامات سے ملک اورعوام کومشکلات سے نکال دیا ہے حالیہ سیلاب سے زرعی شعبے کو 430 ارب روپے کے نقصانات کا تخمینہ ہے، جولائی تا اگست بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4.4 فیصد اضافہ ہوا۔ آٹو موبائل، سیمنٹ اور تعمیراتی شعبے میں نمایاں بہتری آئی، سیمنٹ کی ملکی کھپت 15 فیصد اور برآمدات21 فیصد اضافہ ہواہے۔ ستمبر 2025 میں سالانہ افراطِ زر 5.6 فیصد ریکارڈ کی گئی، اشیائے خورونوش کی قیمتیں سیلاب کی وجہ سے متاثر ہوئیں، آئندہ مہینوں میں مہنگائی 5 سے 6 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔پاکستان نے معاشی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں-انہوں نے کہاکہماہانہ معاشی آوٹ لک رپورٹ کے مطابق مالیاتی شعبے میں پالیسی ریٹ11 فیصد پر برقرار ہے، ستمبر 2025 میں73 ہزار 545 پاکستانیوں کو بیرونِ ملک روزگار کے مواقع ملے، احساس پروگرام کے تحت 322.6 ملین روپے کے 5370 بلاسود قرضے دیئے گئے، جولائی تا اگست بی آئی ایس پی کے تحت 14.63 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں