مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی

تاندلیانوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما پیر نین شاہ قریشی ہاشمی پنڈی شیخ موسیٰ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی۔ پارٹی قیادت مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور ہمیشہ عوامی خدمت اور ملکی خوشحالی و ترقی رہا ہے اب بھی عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل حکومت کی کلیدی ترجیح ہے۔ جسے تیزی سے عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی شب و روز محنت سے ملکی معیشت مضبوط اور مستحکم اور مستحکم ہو رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت قوم کو مایوسی کے اندھیروں سے نکالنے کیلئے تمام شعبوں میں تیز تر عملی اصلاحات لارہی ہے جس سے ملک و قوم کے روشن مستقبل کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ پنجاب کے کسانوں میں ہزاروں ٹریکٹرز اور کسان کارڈ تقسیم کئے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں