مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میں ہمیشہ ملکی ترقی ہوئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن)سنٹرل کمیٹی کے ممبر سید محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ ایک سال کی انتہائی قلیل مدت میں معاشی مشکلات اور سیاسی عدم استحکام کے باوجود ناممکن کو ممکن بنانے پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز شریف مبارکباد کے مستحق ہیں، برآمدات اور ترسیلات میں اضافہ، مہنگائی میں کمی معاشی معجزے کے مترادف ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا انعقاد دہائی کا بڑا واقعہ ہے،شرح سود اور کرنٹ اکا نٹ خسارے میں کمی سے معیشت بہترین ٹیک آف کر رہی ہے، پاکستان سٹاک ایکسچینج کا خطے کی سب سے تیزی سے بڑھنے والی مارکیٹ بننا تاریخی امر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں