مسلم لیگ ن دھرنے والی نہیں کام کرنیوالی جماعت ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن دھرنے والی نہیں کام کرنیوالی جما عت ہے نگہبان رمضان پیکج کے تحت غر یب عوام کے گھروں کی دہلیزپر خد مت کی جارہی ہے-بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے علاج کے لیے حکومت نے ہرقسم کی پیشکش کی ہے اس کے باوجودپارلیمنٹ میں تماشے لگانے کی کیاضرورت تھی؟- ان کاکہنا تھاکہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف ملک کی بہتری اورلاکھوں غریب خاندانوں کوہرسطح پرریلیف دے رہی ہے رمضان المبارک میں وزیراعظم کی طرف سے 13ہزارروپے فی خاندان جبکہ وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے رمضان نگہبان اے ٹی ایم کارڈکااجرا عوام دوستی کا ثبوت ہے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اپنے پونے چارسالہ اقتدار پر غورکرے جس میں عوام ریلیف نہیں تکلیف دی گئی-ریلیف 13سال سے کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے مگر عوام مشکلات کا شکار ہیں-انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے 2سال میں ترقیاتی منصوبوں اورعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی میں تاریخ رقم کی ہے وہ اپنے والد میاں نواز شریف کی پالیسی کے مطابق کام کررہی ہیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں