57

مسلم لیگ ن عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایم ایس ایف پنجاب کے صدر سجاد احمد خاںنے کہا ہے کہ حکومت ملک میں کاروبار اور سرمایہ کار دوست ماحول مزید بہتر کرنے کے حوالے سے ترجیحی اقدامات اٹھا رہی ہے، کرنٹ اکائونٹ سرپلس کا گزشتہ 22سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچنا انتہائی خوش آئند ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، ہر علاقے کی ترقی اور عوامی فلاح کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، عوام کے پیسے عوام پر لگ رہے ہیں ،عوام جانتے ہیں کہ موٹروے کس نے بنائی ،یہ بھی پتہ ہے کہ اورنج ٹرین کس نے بنائی ،یہ بھی معلوم ہے کہ کارڈیالوجی سنٹرز کس نے بنائے ہیں ،یہ بھی پتہ ہے کہ پاکستان میں سے نوازشریف کے ترقیاتی منصوبے نکال دیئے جائیں تو پیچھے کھنڈرات ہی بچتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں