106

مسلم لیگ ن عوامی مسائل حل کرنیکی صلاحیت رکھتی ہے

جڑانوالہ(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شیخ ابوبکر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے مسلم لیگ ن عوامی مسائل حل کرنیکی صلاحیت رکھتی ہے کیونکہ مسلم لیگ ن کی قیادت کے پاس ہی عوام کے مسائل کا حل ہے شیخ ابوبکر نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں 65 لاکھ گھرانوں کو ریلیف دینا حکومت کا تاریخی اقدام ہے پنجاب حکومت مہنگائی کو کم کرنے کیلئے اپنی تمام کوششیں بروئے کار لا رہی ہے مسلم لیگ عوام کو درپیش مشکلات کا ادراک رکھتی ہے شیخ ابوبکر نے مزید کہا کہ مریم نواز شریف کا وزیر اعلی پنجاب منتخب ہونا خواتین کیلئے اعزاز کی بات ہے مریم نواز شریف کی حکومت عوام کو روزگار فراہم کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے پنجاب میں سڑکوں کی ازسرنو تعمیر سے عوام کو آسان سفری سہولیات میسر ہونگی سابق دور حکومت میں پی ٹی آئی نے ملکی اداروں کو تباہ کیا اور گالی گلوج کی سیاست کو پروان چڑھایا ہے پی ٹی آئی ہمیشہ سے ملکی ترقی میں روڑے اٹکا رہی ہے عوام انکے انجیڈے سے بخوبی واقف ہو چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں