89

مسلم لیگ ن ملک کو بحرانوں سے نکالنا چاہتی ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) مرکزی کونسل کے ممبر سید محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ تعمیر پاکستان کیلئے آ ج بھی تحریک پاکستان والے جذبے کی ضرورت ہے قرارداد پاکستان کی طرح ملکی ترقی کیلئے آ ج بھی اسی جزبے کی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا مسلم لیگ ن کی قیادت ملک کی تمام سیاسی جماعتوں سے ملکر ملک کو بحرانوں سے نکالنا چاہتی ہے کیونکہ اس وقت ملک محاذ آ رائی نہیں بلکہ اتحاد سے ہی آگے بڑھ سکتا ہے ۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے دن رات کوشاں ہے ۔ شہباز شریف وزیراعظم بننے کے بعد آرام سے نہیں بیٹھے وہ عوام کا درد دل رکھتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں