مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوامی فلاح کے منصوبے بنائے

کمالیہ(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماو سابق وفاقی وزیر مملکت چوہدری اسد الرحمن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کو ترقی کی راستے پر ڈالنے کے لیے دن رات محنت کررہی ہے ۔اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں پنجاب بھر میں ترقیاتی اصلاحات واضح طور پر نظر آرہی ہیں پھر وہ طالبعلموں کے لیے تعلیمی وظائف اور سہولیات ہوں یا کسان اور پاکستان کو ترقی کے ٹریک پر لانے کے لیے زرعی اصلاحات ہوں کسان کارڈ کا اجرا اور گرین ٹریکٹر سکیم سے زرعی صنعت ایک بار پھر اپنے پاں پر کھڑی ہوگی ۔وزیر اعلی پنجاب نے پنجاب کو مثالی صوبہ بنانے کی ٹھان رکھی ہے جواسے دیگر صوبوں کیلئے رول ماڈل ثابت کریں گی نواز شریف کے ویژن کی تکمیل کی خاطر کئے گئے اقدامات سے عوام کا معیار زندگی تیزی سے بلند ہورہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں