کمالیہ (نامہ نگار)مسلم لیگ ن نے ہمیشہ قومی ترقی اور عوامی مفاد کو ترجیح دی ہے۔امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 123چوہدری شاہد اقبال گجر نے کہا ہے کہ ہم ایک ایسے وقت میں عوامی خدمت کا بیڑا اٹھایا جب تمام سیاسی جماعتوںنے کمالیہ کی عوام کو بے یارو مدگار چھوڑ دیا ہم نے ہمیشہ عوامی مفادات اور علاقائی ترقی اورفلاح کی کوشش کی ۔آئندہ الیکشن میں انشااللہ کامیابی حاصل کر کے عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے علاقے کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ہم ان فصلی سیاستدانوں کی طرح نہیں ہیں جو سارا سال تو نظر نہیں آتے اور الیکشن کے دنوں میں عوام کے پیچھے پیچھے گھومتے ہیں میرا سیاسی کردار عوام کے سامنے ایک کھلی کتاب کی طرح ہے ۔مجھے کسی بھی قسم کے اقتدار یا عہدے کا کوئی لالچ نہیں ہے ۔میں نے خدمت خلق کی نیت سے سیاست کاآغاز کیا ہے ۔
17