73

مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہے ، میاں عبدالمنان ، شیخ محمدیوسف

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) میاں محمد نواز شریف اندھیرے کی کوکھ میں سے نکلنے والا جگنو ہے جو عنقریب اپنی روشنی سے پورے ملک کو روشن کر دے گا’8 فروری کو شیر پر مہر لگا کر خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھیں’ ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے میاں عبدالمنان’ امیدوار این اے 101 میاں عرفان منان نے اپنے مرکزی الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے کیا’ افتتاحی تقریب میں امیدواران صوبائی اسمبلی شیخ محمد یوسف’ اسرار احمد منے خاں’ رانا علی عباس’ چوہدری پرویز اقبال کموکا’ چوہدری اعظم مجید گجر’ اقبال انجم’ رانا نوید’ رائے عامر ‘میاں شہزاد’ ملک شہزاد’ شاہد گھمن’حافظ محمد امجد’ اخواص قریشی’ میاں عابد’ توصیف نواز خاں’ میاں یوسف’ رانا ذیشان’ ماسٹر جمیل’ رانا عطاء محی الدین خاں کے علاوہ این اے 101 کے لیگی کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ میاں عبدالمنان اور میاں عرفان منان نے کہا کہ عوامی خدمت کا نان سٹاپ مشن جاری رہے گا’ انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کر کے ترقی کا عمل وہیں سے شروع کریں گے جہاں سے رکا تھا’مسلم لیگ ن ہمیشہ عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہے فیصل آباد مسلم لیگ ن کا گڑھ تھا ہے اور رہے گا اور انشاء اللہ 8 فروری کو مسلم لیگ ن کے امیدوار ہی کامیابی حاصل کرینگے’ عوامی حلقوں میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو جس طرح پذیرائی مل رہی ہے اس سے ثابت ہے کہ عوام ہمارے ساتھ ہیں’ مسلم لیگ ن نے ملک بھر میںبے مثال ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں ‘ ترقی اور خوشحالی کے سفر کو جاری رکھنے کیلئے عوام آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو ایک بار پھر اقتدار میں لائیں گے’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیدواران صوبائی اسمبلی شیخ محمد یوسف’ اسرار احمد منے خاں’ رانا علی عباس’ چوہدری پرویز اقبال کموکا نے کہا کہ 8فروری کا دن پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی بھرپور کامیابی کا دن ہو گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں