مسلم لیگ ن کا منشور ہمیشہ عوامی خدمت رہا ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایم ایس ایف کے رہنما کراسان خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا منشور ہمیشہ عوامی خدمت اور ترقی رہا ہے، آج جس طرح اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے عوام کی دہلیز پر پہنچائے جا رہے ہیں، یہ مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی اور خدمت کے جذبے کا عملی ثبوت ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوامی اعتماد کو خد مت کے ذریعے سراہا ہے اور آنے والا وقت ثابت کرے گا کہ عوام کی ترقی اور خوشحالی صرف (ن) لیگ کی حکومت ہی یقینی بنا سکتی ہے۔ ہم اپنے قائدین میاں نواز شریف، شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں عوامی خوشحالی اور ترقی کے سفر کو جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں