فیصل آباد(پ ر) سابق سیکر ٹری فنانس انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی ملک مجدد سلیمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی سیاست کا محور ملک کی ترقی و خوشحالی ہے اور نوازشریف کے بغیر یہ سب ممکن نہیں ،پاکستان کے عوام 8فروری کو شیر پر مہر لگا کر روشن مستقبل کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو سزا ہوئی ،جلا وطن ہوئے لیکن کارکنوں نے مشکل وقت میں سب کچھ برداشت کیا اور ثابت قدم رہے۔گزشتہ چار پانچ سال میں پاکستان جن گھمبیر مسائل میں گھیرا ہوا ہے ایسے حالات میں نوازشریف کا ہمارے ساتھ ہونا اس ملک و قوم کی خوش قسمتی ہے۔
31