لاہور(بیوروچیف)مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی کے پاکستان تحریک انصاف سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی قیادت کو رابطے کرنے والے مسلم لیگ ن کے ارکا ن قومی اسمبلی سے متعلق باقاعدہ پالیسی دے دی، جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ مسلم لیگ ن کے صرف اُن ارکان قومی اسمبلی سے ٹکٹ کی ہامی بھری جائے جنہیں ہم ایڈجسٹ کرسکتے ہوں ۔چیئرمین پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ ایسے لیگی ارکان قومی اسمبلی، جنہیں ہم ٹکٹ کے لیے ایڈ جسٹ نہیں کرسکتے ، اُن سے کوئی غلط وعدہ نہ کیاجائے ۔پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے چیئرمین عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رابطہ کرنے والے ارکان قومی اسمبلی کی تعداد تقریباً 15 ہے ۔ اس سلسلے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ لیگی ارکان اعتماد کے ووٹ میں غیر حاضر ہوں گے یا ہماری ہدایات کے مطابق چلیں گے ۔
48