92

مسلم لیگ (ن) ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے’ ذوالفقار علی

سرگودھا (بیوروچیف) پاکستان مسلم لیگ ن میں لوگوں کی شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام مسلم لیگ ن سے محبت کرتے ہیں حلقہ کی اہم شخصیات کا میری حمایت کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ انشاء اللہ مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہونگی ان خیالات کا اظہار سابق رکن قومی اسمبلی و امیدوار برائے ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی اور کوآرڈی نیٹر حلقہ این اے85 ڈاکٹر نجف علی بھٹی نے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت میں اقتدار دلوا کر ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالا جاسکتا ہے پاکستان مسلم لیگ ن کی جب بھی حکومت آئی ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوا ہے اور آئندہ بھی ن لیگ کی حکومت آنے پر پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں