لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کی حکومت نے22فروری2024سے متعدد اسلامی ممالک کے شہریوں کو ویزا فری داخلے کی اجازت دینے کا اعلان کردیا ہے ۔ برطانیہ نے اپنی ویزا پالیسیوں میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد خلیج تعاون کونسل(جی سی سی)ممالک اور اردن کے شہریوں کے لئے داخلے کو آسان بنانا ہے۔برطانیہ میں داخلے کیلئے بحرین، اردن، کویت، عمان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے مسافروں کو اب ویزے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ان ممالک کے شہریوں کو فروری 2024 سے برطانیہ میں داخل ہونے کے لئے الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی (ETA)کی ضرورت ہوگی۔ رواں برس کے ابتدا میں، برطانوی حکومت نے 2025 تک یو کے بارڈر کی ڈیجیٹائزیشن کے حصے کے طور پر ایک نئی ETA اسکیم متعارف کرانے کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا تاکہ سرحدی حفاظت اور صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
19