مسٹر بیسٹ کی خواہش’ ویرات کوہلی کے نام ایک اور پیغام بھیج دیا

واشنگٹن (سپورٹس نیوز) مشہور امریکی یوٹیوبر جیمز اسٹیفن ڈونلڈسن، جو دنیا بھر میں مسٹربیسٹ کے نام سے پہچان رکھتے ہیں، نے ایک بار پھر بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی سے رابطے کی کوشش کی ہے۔بھارتی میڈیاکو دیے گئے انٹرویو میں مسٹربیسٹ نے ایک بار پھر ویرات کوہلی کے ساتھ ویڈیو بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے بھارت اور نیوزی لینڈ سیریز سے چند دن قبل عوامی طور پر ویرات کوہلی کو پیغام دیا اور کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ بھارتی اسٹار کرکٹ کے ساتھ ویڈیو بنائی جائے۔امریکی یوٹیوبر نے بھارتی ناظرین کو اپنا مداح قرار دیا اور ان کا شکریہ ادا کیا اور ویرات کوہلی کے ساتھ کام کی خواہش ظاہر کی۔ان کا کہنا تھا کہ ہیلو! ویرات کوہلی، اگر آپ یہ ویڈیو دیکھ رہے ہیں تو کہنا چاہتا ہوں کہ میں آپ کے ساتھ ویڈیو بنانے کی کوشش کر رہا ہوں۔یہ پہلا موقع نہیں کہ مسٹر بیسٹ نے ویرات کوہلی کے ساتھ ویڈیو کی پیشکش کی ہے، وہ 2025 میں بھی سوشل میڈیا کے ذریعے یہ پیغام دے چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں