مسٹر پاکستان کے مقابلوں میں پنجاب بھر سے ٹیمیں شرکت کرینگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) میر شفیق اعوان صدر پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن اور اکبر ملک چیئرمین پنجاب باڈی بلڈنگ نے لیجنڈ شیخ اسماعیل کے ساتھ 23 جنوری کو مسٹر پنجاب اور مسٹر پاکستان کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور شیخ اسماعیل ان مقابلوں میں بالخصوص پنجاب کے اور مسٹر پاکستان کے مقابلے کی ٹیم کیلئے راہنمائی لی۔ انشاء اللہ اس سال مسٹر پاکستان کے مقابلے میں پنجاب بھر کی ٹیمیں بھرپور شرکت کریگی۔ اس موقع پر افضل شاہد جنرل سیکری فیصل آباد اور محسن بھائی چیمپئن’ نائب صدر فیصل آباد باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن بھی موجود تھے۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ مسٹر پاکستان کے مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے بنائی جانیوالی ٹیم کے حوالے سے مزید مشاورت کی جائے گی اور ان مقابلوں کے بہترین انعقاد کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں