مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین واسا کیلئے قیمتی اثاثہ ہیں،ایم ڈی ثاقب رضا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے سی بی اے یونین واسا کے صدر میاں مقصود و دیگر عہدیداروں کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا اور مسیحی ملازمین کو کرسمس کی مبارک دی۔انہوں نے کہا کہ مسیحی برادی سے تعلق رکھنے والے ملازمین واسا کے لئے قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی خوشیوں میں شامل ہونا ہمارے لئے باعث اعزاز ہے۔ایم ڈی واسا نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت کے مطابق تمام مسیحی ملازمین کو20دسمبر سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کر دی گئی ہے جبکہ ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ سی بی اے واسا یونین کے صدر میاں مقصود احمد نے کہا کہ آج ایم ڈی واسا ثاقب رضا کی قیادت میں یہاں موجود ہیں اور مسیحی ملازمین کی خوشیوں میں شریک ہیں اور یہ سلسلہ ایسے ہی جاری رہے گا۔ ہم تمام مسیحی ملازمین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کے جائز مسائل کے لئے ایم ڈی واسانے مکمل یقین دہانی کروائی ہے جس پر ان کے بہت مشکور ہیں۔کرسمس کیک کٹنگ تقریب کے موقع پر چیئرمین زاھد مسیح، جنرل سیکرٹری طارق یعقوب، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عامر رحمت، میاں تیمور ریاض، شبیر گل، عاشر سونی، عرفان مسیح، بابا الیاس، جارج مسیح، فاروق مسیح و دیگر شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں