مسیحی برادری کاکرسمس تہوار آج،دعائیہ تقریبات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار مذہبی جوش وخروش سے منایا۔ ضلعی پولیس نے چرچز کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔ گرجاگھروں کو جانے والے راستوں کو بیریئر لگا کر بند کر دیا گیا جبکہ ایلیٹ وڈولفن فورس کے دستے گشت کرتے رہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔ 25دسمبر کرسمس کا آغاز چرچز میں دعائیہ تقریبات سے ہوا۔ جس میں مسیحی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مذہبی تہوار کو مذہبی جوش وخروش سے منایا جبکہ شہر بھر کے مختلف مقامات پر مسیحی برادری نے کرسمس کی تقریبات منعقد کرتے ہوئے کیک بھی کاٹے گئے جبکہ چرچز کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے بھی کرسمس کی تقریبات کی نگرانی کی گئی۔ چرچز کی طرف جانے والے راستوں کو بیریئر لگا کر عام ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔ ایلیٹ وڈولفن فورس کے جوان گشت کرتے رہے۔ تاکہ مسیحی بھائی اپنی مذہبی رسومات ادا کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں