56

مسیحی برادری کل ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منائیگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری 31مارچ اتوار کو ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منائے گی،اس دن کی مناسبت سے گر جا گھروں میں خصوصی عبادات کی جائیں گی،ملک بھر کے گر جا گھروں کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں بسنے والے مسیحی 31 مارچ اتوار کو اپنا تہوار ایسٹر مذہبی جوش و خروش سے منائیں گے۔اس دن کی مناسبت سے مسیحی عبادتگاہوں میں خصوصی عبادات کی جائیں گی جس میں ملک و قوم کی سلامتی کے بھی خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔فیصل آباد سمیت ملک بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیاگیا۔مسیحی عبادتگاہوں کیلئے خصوصی سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے جسکے تحت گرجا گھروں کے اندر اور باہر پولیس اہلکار تعینات رہیں گے جبکہ عبادت کیلئے آنے والوں کو جامع تلاشی کے بعد اندر داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں