2

مسیحی برادری کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے کرسمس تقریب کاانعقاد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسیحی کمیونٹی کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے گورنمنٹ گرلز ہائیرسیکنڈری سکول آف سپیشل ایجوکیشن میں کرسمس تقریب منعقد ہوئی جس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما ‘ سابق چیئرمین واسا میاں عرفان منان’ DO سپیشل ایجوکیشن میڈم خالدہ پروین’ پرنسپل میڈم مہک’ سابق پرنسپل میڈیم لوئس جبیں’ صوبائی کوارڈی نیٹر وزارت انسانی حقوق مرشد طارق اسلم’ شہزاد محمود’ رانا وارث’ کوارڈی نیٹر THQ ہسپتال جڑانوالہ’ چوہدری آفتاب اکبر’ڈویژنل صدر کلچرل ونگ چوہدری ذوالفقار ایڈووکیٹ’ ضلعی صدر ایپکا رانا عابد علی’ فیصل بھٹی’ بابر سہوترا’ خادم گجر’ عاصم خان چیئرمین اعتماد گروپ’ سجاول بٹ کے علاوہ سپیشل بچوں اور مسیحی کمیونٹی کے لوگوں نے شرکت کی’ کرسمس تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے میاں عرفان منان نے کہا کہ مسیحی برادری پاکستان کا قابل فخر طبقہ ہے اور تمام مسیحیوں کو اتنے ہی حقوق حاصل ہیں جتنے کسی اور پاکستانی کو میسر ہیں ‘ انہوں نے کہا کہ ہم مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں شریک ہونے کیلئے جمع ہوئے ہیں اور ہماری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں’ DO سپیشل ایجوکیشن میڈم خالدہ پروین’ پرنسپل میڈم مہک’ سابق پرنسپل میڈیم لوئس جبیں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مسلم’ مسیحی اتحاد’ امن و بھائی چارے کی بات کی ہے’ اور مسیحی بھائیوں نے بھی ہمیں ہمیشہ پیار دیا ہے’ ہماری دعا ہے کہ اس تہوار پر مسیحی بھائیوں کی محرومیاں ختم ہوں اور انہیں وہ ساری خوشیاں نصیب ہوں جن کی وہ تمنا کرتے ہیں’ ‘ مرشد طارق اسلم’ شہزاد محمود نے کہا کہ پاکستان میں مسلم’ مسیحی اتحاد مثالی رہا ہے’ ہم نے ہمیشہ ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھا ہے’ جب بھی کوئی تہوار آتا ہے ہم کوئی تفرق کئے بغیر مل کر اس تہوار کو مناتے ہیں اور ایک دوسرے میں خوشیاں بانٹتے ہیں’ ہماری دعا ہے کہ مسلم’ مسیحی اتحاد ہمیشہ قائم رہے اور ہم دنیا کیلئے مثال قائم کریں’ رانا وارث’ چوہدری آفتاب اکبر نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کیلئے امن و سلامتی کا خطہ ہے’ مسیحیوںکاتاریخ پاکستان میںبڑا اہم کردار ہے’ آخر میں تمام مہمانوں نے مل کر کرسمس کیک کاٹا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں